اوٹاوا:کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے بین الااقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،اس حادثے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے شدید آوازیں آ رہی تھیں جس پر سب گھروں سے باہر نکل آئے۔تھوڑی دیر میں طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں ہے۔طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسافر جہاز لاپتہ ہو جاتے ہیں۔2017 میں ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا تھا ۔
Related Posts

اٹک 2مختلف واقعات میں 2سگے بھائیوں اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد
- Rizwan Malik
- September 22, 2024
- 0
پنڈی گھیب کے گائوں ڈھلیاں کے لاپتہ دو بھائیوں کی لاشیں مقامی ڈیم سے برآمد حضرو کے گائوں حمید کی 40 سالہ زوجہ اشفاق کی […]

فیس بک نے ایک اور گھر بسا دیا،امریکی حسینہ چل کے پیا پاس آگئی
- Rizwan Malik
- September 17, 2019
- 0
فیس بک کی دوستی محبت میں ایسی بدلی کہ امریکی خاتون اپنے محبوب کے لیے پاکستان دوڑی چلی آئیں اور ۔ 41 سالہ امریکی خاتون شیلا […]

چین نے 1.7ارب ڈالر کے مٹیاری لاہور منصوبے پر کام شرو ع کردیا
- Rizwan Malik
- September 20, 2019
- 0
پہلا نجی منصوبہ جو سی پیک کے ذریعے مکمل کیا جارہا ہے اس میں کوئلے سے 4 ہزار میگاواٹس سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی کمپنی […]
