پاکستان کے دو معروف ستاروں ہانیہ عامر اور فہد مصطفٰی میں ٹھن گئی ،والد ین بچوں کو ٹک ٹاک سے محفوظ رکھیں،فہد مصطفیٰ۔نئے سال میں جتنا ہوسکا ٹک ٹاک استعمال کروں گی ہانیہ عامر

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہانیہ عامر نے نئے سال کے موقع پر ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے اورفہد مصطفی کو مایوس کرنے کا عہد کیا ہے ۔اداکارفہد مصطفی نے چند روزقبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروالدین سے گزارش کی تھی کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں جبکہ فہد مصطفی کو ٹک ٹاک کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا تھا، لوگوں نے ان کے گیم شو پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ فہد مصطفی کو ٹک ٹاک کے خلاف بولنے پر کرارا جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ نئے سال میں جتنا ہوسکے اتنا ٹک ٹاک استعمال کریں گی اور فہد مصطفی کو مایوس کریں گی۔ہانیہ عامر نے بتایا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پران کا اکاؤنٹ موجود ہے لیکن انہوں نے صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں لیکن اب وہ باقاعدگی سے ٹک ٹاک استعمال کریں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بہت مزیدار ایپ ہے ۔