ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکا نے دوبارہ حملہ کیا توجواب مزید سخت ہوگا‘ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پرحملہ ایرانی فورسز کی صلاحیتوں کا بہت چھوٹا سا مظاہرہ تھا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد ائیربیس پر راکٹ حملے کیے گئے، ایران کے دعوے کے مطابق حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں، کارروائی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کی گئی۔
دوسری طرف
پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ ائیربیس پر راکٹ حملے ایرانی علاقے سے کیے گئے۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


