
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار علی بخاری نے ابوظہبی میں پھنسے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ
جن لوگوں کے پاس بیرون ملک گھر ہیں ان سے عرض کرتا ہوں کہ فی الحال وہیں رہیں پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ سب کو ایک وقت پر واپس لایا جا سکے خاص کر ابو ظہبی میں حالات بہتر ہیں وہاں موجود پاکستانی وہیں رہیں۔ بدھ کو وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا دبئی میں کرفیو کے باعث مشکل وقت ہے۔تحدہ عرب امارات سے 18 اپریل کو ایک فلائٹ پاکستان آئے گی 18 اپریل کے بعد فلائٹس کا شیڈول دوبارہ جاری کریں گے جو لوگ ٹرانزٹ فلائٹس، ویزا ایکسپائر اور نوکریاں چھوٹ جانے سے پریشان ہیں ان کو خصوصی ترجیع دے رہے ہیں پاکستان کی صلاحیت ایک ہفتہ میں 2000 پاکستانی واپس لانے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کسی بھی طرح کی مشکلات کی صورت میں اوورسیز وزارت کو شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔




