وزارت انسانی حقوق کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایک سال سے غیر فعال ، شکایات کے انبار لگ گئے

اسلام آباد (نوشی رحیم /لیڈی رپورٹر) وزارت انسانی حقوق کے ذیلی ادارے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق(این سی ایچ آر) سال 2019میں مکمل طور پر غیر فعال رہا۔ گزشتہ سال مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے چیئر مین سمیت 7ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزارت ہذا کی نااہلی اورغفلت کے باعث اب تک نیاچیئرمین اورممبران تعینات نہ کئے جاسک۔ چیئر مین اور ممبران کی عدم تعیناتی کے باعث ملک اوربیرون ممالک سے موصول ہونے والے ہزاروں کیسسزازخود نوٹسسز (سوﺅموٹو)،عوامی شکایات اورپبلک ہیرنگز التواءکا شکار ہیں۔کمیشن کو گزشتہ سال کل 4785شکایات موصول ہوئیں ،جن میں سے 1292کیسسز پر فیصلے کئے گئے ۔  سال 2019وزارت انسانی حقوق کے ذیلی ادارے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (نیشنل کمیشن فار ہومن رائٹ)این سی آیچ آرکے حوالے سے مایوس کن رہا ۔سال کے اوائل میں ہی کمیشن کے چیئر مین سمیت ملک بھر سے تعینات کردہ سات ممبران کمیشن اپنی 4سالہ مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کمیشن کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد وزارت انسانی حقوق کی مذکورہ کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے اورنئے چیئر مین اورممبران کی تعیناتی میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی جس کے باعثتاحال مذکورہ کمیشن غیر فعال ہے ۔کمیشن کی عدم موجودگی کے باعث اس وقت ملک بھر سے انتہائی اہم نوعیت کے چار ہزار تین سو پچپن کیسسز ،سوﺅموٹوں اور پرسنل ہیئرنگ کے کیسسز  التوا کا شکار ہیں۔مذکورہ کیسسز میں کمیشن کو کارروائی کیلئے کل 4133شکایات موصول ہوئیں جن میں سے اسلام آباد سے 365درخواستیں،پنجاب سے2616 ،سندھ 687،خیبر پختونخواہ سے 364،بلوچستان سے 49،فاٹا سے 23،گلگت بلتستا ن سے 5جبکہ بیرون ممالک سے 24شکایات موصول ہوئیں۔کمیشن نے کل 652از خود نوٹس (سوﺅموٹو ایکشن)لئے جن میں سے 76اسلام آباد،327پنجاب ،75سندھ،119خیبر پختونخواہ،44بلوچستان،6فاٹا،اور 5بیرون ممالک کے کیسسز پر لئے گئے۔کمیشن کے پاس سماعت کی کل1782کیسسز تھے جن میں سے اسلام آباد سے 77،پنجاب سے 1571،سندھ سے 51،خیبر پختونخواہ سے 47،بلوچستان سے 29،فاٹا سے 2،جبکہ بیرون ممالک سے 5کیسسز تھے۔کمیشن کے پاس ابتدائی مراحل پر زیر تفتیش کل 1710کیسسز ہیں جن میں سے اسلام آباد سے1 13،پنجاب سے 844،سندھ سے 383،خیبر پختونخواہ سے267،بلوچستان سے 45،فاٹ سے 22،گلگت بلتستان سے ایک جبکہ بیرون ممالک سے 17کیسسز شامل ہیں۔جبکہ کمیشن نے کل 1292 کیسسز نمٹائے ، مذکورہ کیسسز میں اسلام آباد سے 233،پنجاب سے 528،سندھ سے 327،خیبر پختونخواہ سے 169،بلوچستان سے 19،فاٹا سے 5،گلگت بلتستان سے 4اور بیرون ملک سے موصول ہونے والے7 کیسسز نمٹائے گئے ہیں۔

بشکریہ:جہان پاکستان