
ایران نے تسلیم کیا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ غیر دانستہ طور پر نشانہ بنا ہے ،تاہم اس نے اس غلطی کا اصل ذمہ دار بھی امریکہ کو قراردیا ہے۔ حکام کے مطابق یوکرائن کاطیارہ غیردانستہ طورپرنشانہ بنا۔طیارہ حادثے میں 176 مسافرہلاک ہوئے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ یہ غلطی امریکا کی وجہ سے خطے میں پیدا کیے گئےبحران کی وجہ سے ہوئی۔ہم متاثرہ خاندانوں اور اقوام سے تہہِ دل سےمعذرت خواں ہیں اور ان کے غم میں شریک ہیں۔واضح رہے تباہ ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 176 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



