
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے چیک پوسٹ جناح بیراج شرقی کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ انھوں نے انچارج چیک پوسٹ جناح بیراج شرقی اورملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ بلانمبر گاڑیوں کو تھانے میں بند کرائیں۔مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ ترجمان میانوالی پولیس
جبکہ ڈپٹی کمشنر میانوالی کاڈی پی اومیانوالی کے ہمراہ جدید فخرآبادچیک پوسٹ کودورہ
میانوالی ۔ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر اور ڈی سی میانوالی شوزب سعید نے چیک پوسٹ فخرآباد کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او میانوالی نے انچارج چیک پوسٹ فخرآباد اور ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام گاڑیوں کو AVLS سسٹم کے ذریعے چیک کریں۔ بلانمبر گاڑیوں کو تھانے میں بند کرائیں۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ ترجمان میانوالی پولیس


