
الولی ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئرپرسن سبین حسین ملک نے کہا ہے کہ میرا مشن انسانیت کی بے لوث خدمت ہے عبدالستار ایدھی میرے آئیڈیل ہیں انھی کو دیکھ کر لوگوں کی خدمت کا جزبہ پیدا ہوا اپنی غیر سرکاری تنظیم کے زریعے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پیک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سبین حسین ملک نے کہا کہ پاکستان میں بہت کم ایسی این جی اوز ہیں جو حقیقی معنوں میں کام کر رہی ہیں جبکہ ہزاروں جعلی آرگنائزیشنز کو سابق دور حکومت میں بند کیا گیا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفئر کا کام شروع کیا ہے جس میں بہتری آرہی ہے۔ ہمارے پاس بہترین ڈونرز ہیں جو مفت میڈیکل کیمپس کے دوران ادویات دیتے ہیں اور لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی تنظیم کو صاف شفاف بنانے کے لئے سلیکٹڈ لوگوں کو ہی اپنے ساتھ شامل کر رہے ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں ابھی ہم نے یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور مختلف جگہوں پر فری میڈیکل کیمپس لگائے ہیں جبکہ ابھی شروعات ہے اور مستقبل میں اس دائرہ کار کو بڑھائیں گے ۔سبین نے کہا کہ جن عورتوں کو طلاق ہو جاتی ہے ان کے لئے زندگی تنگ ہو جاتی ہے میرا مقصد ان بے سہارا خواتین کو بھی اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنیں اسی طرح اولڈ ہوم بنانے کا بھی ارادہ ہے جس کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے اور بہت جلد تمام سہولیات سے آراستہ اولڈ ہوم بنائیں گے۔




