اسلام آباد : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت دونوں ممالک مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے صنعتوں کو مستحکم کرنے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز مرحلہ وار فعال ہوں گئے چونکہ ان کے لئے جدید انفراسٹریکچر کی تمام تر سہولیات کا ہونا ضروری ہے اور اس کے ساتھ 80 فیصد حصص مقامی ہونے کی بھی شرط ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایم3 خصوصی اقتصادی علاقے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ 11 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے طے پاگئے ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے 15 ووکیشنل سینٹرز کی تعمیر کا بھی بیڑا اٹھایا ہے۔
Related Posts
یہودی سسرالیوں سے متعلق سوال پر عمران خان کا جواب دینے سے گریز
- Rizwan Malik
- July 13, 2023
- 0
25 سال قبل جب اینکر نے دوران انٹرویو یہ سوال کیا تو خان نے یہ کہ کر بات ختم کر دی اس سے متعلق مزید […]

پنجاب کلین ائر پروگرام،IMF تیس کروڑ ڈالر دے گا
- Rizwan Malik
- April 1, 2025
- 0
پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کا ایک منصوبہ ہے پروگرام کے تحت آلودگی میںکمی سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی […]

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم
- Rizwan Malik
- August 12, 2022
- 0
اسلام آباد میں تمام کاروبار اور دکانیں رات گئے تک کھولنے کی اجازت ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد: پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی […]
