نعیم الحق کی وفات پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارافسوس 23 سالہ جدوجہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے، عمران خان

عیم الحق کی وفات پر صدر اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
23 سالہ جدوجہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کی اور کہا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدو جہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر طرح پارٹی کی مدد کی۔گذشتہ 2 سالوں میں نعیم الحق نے ہمت اور بہادری کے ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا۔ نعیم الحق آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شامل رہے اور جب تک ممکن تھا کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے۔ نعیم الحق کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی نعیم الحق کی وفات پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔