قومی اسمبلی کے حلقہ 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے 500 ملین مختص

بوکڑہ، میرا سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں،جھنگی سیداں،سرائے خربوزہ،ترنول،گولڑہ شریف اور شاہ اللّٰہ دتہ کی گلیاں پختہ کی جائیں گی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے داخلہ ڈویژن کے اس منصوبے کے لئے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی8 یونین کونسل جن میں بوکڑہ، میرا سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں،جھنگی سیداں،سرائے خربوزہ،ترنول،گولڑہ شریف اور شاہ اللّٰہ دتہ کی یونین کونسل شامل ہیں ان میں گلیوں کی پختگی کے منصوبے کے لئے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 1500 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔