سیالکوٹ ,کرکٹ بورڈ کی سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی پراعتراضات

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی ضلع سیالکوٹ میں 81ٹیموں نے اپنے اپنے ریکارڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیجے ۔ سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 29کلب کو ایکٹو کر دیا اور بقایا ٹیموں کو نان ایکٹو کر دیا ہے حالانکہ جن کو ایکٹو کیا گیا ہے ان میں سے چند کلبس میں حکومت کی جگہ کو جعلی فرد لگا کر این او سی پیش کیا گیا ہے اور چند کلبس نے پی سی بی کی طرف سے بھیجے گئے آئین کو جنرل کونسل کے اجلاس میں جعلی دستخط سے پیش کیا گیا ہے ۔ان کی منظوری سکروٹنی کمیٹی نے دی ہے ان میں قابل ذکر عارف الیون ، ایس ایس الیون کرکٹ کلب، اے جے کرکٹ کلب بھی شامل ہیں جبکہ اپنے اعتراضات کی وجہ سے بقایا ٹیموں کو نان ایکٹو کر دیا گیا ہے ۔ انکوائری کروا کر جعلی کاغذات پیش کرنے پر ان کے خلاف چارہ جوئی کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔متاثرہ کلبوں نے پی سی بی چئرمین سی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے ۔