
سرینگر …سالویشن مومنٹ نے حریت لیڈر سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق،محمد یاسین ملک و دیگر حریت لیڈران بشمول تنظیم کے چیر مین ظفر اکبر بٹ کی خانہ نظر بندی اور سرینگر میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندیوں اور مظاہرین پر شلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھونس اور دباو سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا اور نہ ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا حریت لیڈران کو بعد نماز جمعہ عوامی جلوسوں کی قیادت کرنی تھی لیکن انکو نظر بند کرکے انکے تمام سیاسی ، سماجی و دینی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی یہاں تک کہ نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
دریں اثناءبعد نماز جمعہ عدنان سلفی،مولوی منظور،مولوی مشتاق،نظیر کشمیری نے عوامی اجتماعات سے خطابات کیے اور تحریک آزادی کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور تمام کشمیر و تحریک مخالف سازشوں سے باخبر رہنے کی عوام سے اپیل کی۔




