دس ہلاکتوں کے ساتھ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1320 ہوگئی


120 نئے افراد میں کرونا کی تصدیق کے بعد پاکستان میں آخری اطلاعات تک کرونا کے مریضوں کی تعداد 1320 ہوگئی تھی ۔ آخری اطلاعات تک دس اموات کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔کرونا کا پھیلائو روکنے کی غرض سے اس وقت ملک میںمکمل لاک ڈائون ہے ۔سڑکیں اور گلیاں سنسان پڑی ہیں ۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں رش معمول سے کافی کم رہا اور لوگوں نے گھر پر ہی نماز ادا کی

جمعرات کو ایک سو سولہ نئے مریض آئے تھے جبکہ جمعہ کو ایک سو بیس نئے مریضوں میں کورنا کا وائرس پایا گیا۔