اسلام آبادمزید تین مریضوں کی تصدیق کے بعد آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کہ تعداد 9 ہو گئی۔بدھ کو فوکل پرسن و وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ تین نئے مریضوں میں دو کا تعلق بھمبر جبکہ ایک کا پلندری سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعدا میں اضافہ کر رہے ہیں، میرپور اور مظفرآباد میں کورونا مریضوں کیلئے الگ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، راولاکوٹ میں بھی کورونا مریضوں کیلئے ہسپتال بنا رہے ہیں، قرنطینہ مراکز میں سہولیات میں اضافے کیلئے فنڈز فراہم کردیئے۔ نجیب نقی نے کہا کہ آزادکشمیر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 1700 کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں، یونین کونسل کہ سطح پر 700 کمیٹیاں بنا دی ہیں،کمیٹیاں مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہیں گی جسکے لئے آئی ٹی بورڈ نے سافٹ ویئر بنا دیا ہے۔ نجیب نقی نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم کی نگرانی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خود کر رہے ہیں۔
Related Posts
چیچہ وطنی,الیکٹرونکس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی
- Rizwan Malik
- November 8, 2017
- 0
چیچہ و طنی …رضوان احمد چیچہ وطنی کالج روڈ پر واقع الیکٹرونکس کی دکان(سرما الیکٹرونکس) پر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی . آگ فرسٹ […]

ہنڈائی موٹرز کا بڑااعلان، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
- Rizwan Malik
- September 24, 2023
- 0
سانٹا فے کو مقامی طور پر اسمبل شدہ ماحول دوست ہائبریڈ گاڑی ہوگی کراچی:ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنی پانچویں مقامی طور پر اسمبلڈ […]
سپیکر قومی اسمبلی میں کوشش کے باوجود لفظ سلیکٹڈ کا استعمال رکوا نہ سکے،اپوزیشن نے لفظ سلیکٹڈ کے استعمال کا نیا طریقہ نکال لیا
- Rizwan Malik
- June 28, 2019
- 0
قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلئے لفظ سلیکٹڈ کے استعمال پر پابندی کے بعد اپوزیشن نے اس لفظ کے استعمال کا نیا طریقہ نکال […]
