احساس کفالت پروگرام حکومت کا احسن اقدام ، آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،خرم نواز

 

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین خرم نواز نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی کردار ادا کررہی ہے ۔کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام جارہی ہے عمران خان قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔الطاف احمدبٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افرادکی نہ صرف مالی امداد کی بلکہ انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔الطاف بٹ ملک وقوم کاقیمتی اثاثہ ہیں ان جیسے محب وطن لوگوں کی ملک وقوم کو ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سی بی آرٹائون میں حکومت پاکستان کی طرف سے قائم احساس کیش سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 52 کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔آپ لوگوں کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اس موقع پر الطاف بٹ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو حلقہ کے مسائل اور خاص طور پر سی بی آر ٹائون میں واقع آئی ایم اسی جی سکول کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا یہ ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج ہے جس سے پاکستان میں کورونا کے باعث بے روزگار ھونے والے طبقے کو جینے کی ایک بہت بڑی امید پیدا ھوئی ہے ،الطاف بٹ نے کہاکہ یہ کورونا وائرس جہاں غریب اور سفید پوش طبقے کیلئے صبر کی آزمائش ہے وہیں یہ کورونا وائرس صاحب حیثیت افراد کیلئے سخاوت کا امتحان بھی ہے اسلئے میری غریب اور سفید پوش عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر کا دامن تھامے رکھیں اور صاحب حیثیت لوگ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ساتھ دل کھول کر غریب اور سفید پوش لوگوں کی مدد کریں ،انہوں نے کہا برا وقت انشا اللہ گزر جائیگا مگر آج غربا مساکین کیلئے کی جانے والی خدمت خلق اللہ کریم کے ہاں تا قیامت یاد رکھی جائیگی ۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ یوسی میں ملک اخلاق اعوان اور محمد علی راجہ خرم نواز اور پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہیں اس موقع پرچئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز اورصدر سوسائٹی الطاف احمد بٹ کے ہمراہ چیئرمین یو سی کونسل 15 ملک اخلاق اعوان،وائس چیئرمین چوہدری محمد علی، حاجی فاروق ، غلام شبیر ،حماد میر بھی تھے۔