وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ، نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع کردی ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نادرہ اور پاسپورٹ دفاتر کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے- نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000 روپے فیس کے عوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں گے۔ نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں تو اس صورت میں بیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی-مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی-