
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاء نے ایک دہائی بعد ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انہیں شعیب کی کیا بات پسند آئی کہ بات محبت کے بعد شادی تک پہنچ گئی۔یہ انکشاف انہوںنے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھر والوں سے بھی بات کریں گے۔
انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔
انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیںاور تاحال لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔
دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔
لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔
زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔
زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں۔



