
راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنمامسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمدخان کی والدہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل چلی آرہی تھی کہ چھبیس مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مقبول احمدخان اور ان کے بڑے بھائی ممتاز احمد خان سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔



