واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہانگ کانگ کو ملنے والی کئی خصوصی مراعات ختم کرے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چین نے ہانگ کانگ میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلامتی کا ایک نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ اب اتنا خود مختار نہیں رہ گیا کہ اس کے ساتھ ترجیحی سلوک برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ اس نے ‘ایک ملک دو نظام’ کو ‘ایک ملک ایک نظام’ میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امریکہ اور ہانگ کانگ کے درمیان تمام تر معاہدوں پر اثر ہو گا جن میں مجرمان کی حوالگی سے لے کر برآمدی پابندیاں تک شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ مرکزی چین اور ہانگ کانگ کے ایسے حکام پر پابندیاں لگائی جائیں گی جنہیں خطے کی خود مختاری کے خاتمے میں ملوث تصور کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Related Posts

وزارت تجارت نے سونے کی درآمد برآمد پر پابندی ختم کردی
- Rizwan Malik
- November 23, 2025
- 0
وزارت تجارت نے 2013 کے آرڈر میں ترامیم کرکے یہ پر پابندی ختم کی اس حوالے سے سابقہ نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا […]

ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فضل الرحمان کے بعد تاجروں نے بھی اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا
- Rizwan Malik
- September 21, 2019
- 0
بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر 9 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں جمع ہوں گے اسلام آباد: فکسڈ ٹیکس اسکیم […]

چین روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کووسعت دے گا:صدرشی
- Rizwan Malik
- March 22, 2023
- 0
پوتن کو تیسرے دو بیلٹ اینڈ روڈ فورمز میں شرکت کی دعوت دی ہے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دونوں ممالک کو جوڑنے میں اہمیت کا […]
