کرونا کا خطرہ کم ،غیر ملکی شہریوں کی چین آمد کا سلسلہ شروع

 

بیجنگ :کورونا کا خطرہ کم ہونے کے بعد غیر ملکی شہریوں کا پہلا گروپ چین پہنچ گیا ہے۔2سو غیر ملکی مسافروں کو لیکر پہلا مسافر بردار طیارہ جنوب مشرقی چین کے شہر تیانجین کے ہوائی اڈے پر اترا ہے۔ طیارے میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق جرمنی سے بتایا جاتا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو لیکر دوسری پرواز 3 جون کو فرینکفرٹ سے چین کے شہر شنگہائی پہنچے گی۔ مذکورہ پرواز کے ذریعے ایسے لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کی موجودگی اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تکنیکی یا انسانی بنیادوں پر چین میں ضروری ہے۔ چین کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بیرونی پروازوں کی تعداد134 پرواز فی ہفتہ سے بڑھا کر 407  پرواز فی ہفتہ کی جا رہی ہے۔