سپیکر پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری کردیئے مقصد 5 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے

لاہو: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری کردئیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جاری کئے ہیں۔ جس کا مقصد حمزہ شہباز شریف کی 5 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عقب میں واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئینگے۔