ریاض:کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے سے جہاں یورپ اور مغربی ممالک میں طلاق کی شرح اور خواتین پر تشدد میں اضافہ دیکھا گیا۔وہیں سعودی عرب میں بھی طلاق کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ وہاں شادیوں میں بھی 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں واضع کیا گیا ہے کہ فروری 2020 میں سعودی عرب بھر میں 7 ہزار 482 طلاقیں ہوئیں یا ان کے لیے قانونی کارروائی ہوئی۔اسی طرح فروری کے مہینے میں ہی ملک بھر میں 13000 شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں یا سرانجام پائیں جو کہ پچھلے سال فروری کے مہینے سے 5 فیصد زیادہ تھیں۔


