میانوالی
ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان کی سربراہی میں فیلڈ سیکورٹی سٹاف اور تعمیلی سٹاف کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ڈی پی او میانوالی کی طرف سے ان کو موٹر سائیکلز تقسیم کیے اور ڈی پی او میانوالی کا پیغام دیا کہ یہ موٹر سائیکل آپ کو آسانی کے لیے دئیے جارہے ہیں تاکہ کارسرکار میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور اگر کسی کا موٹر سائیکل خراب ہو گا یا کوئی مسلئہ درپیش ہو گا تو وہ پولیس لائنز میں انچارج کے نوٹس میں لائیں گےاور وہ ان کوٹھیک کروا کر دیں گے۔



