یونیورسٹی طلباء کو فیس میں پچاس فیصد رعائیت دی جائے ، ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ کی مکمل فیس معاف کی جائے، سینٹر عبدالقیوم

اسلام آباد: سینٹ کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوارکے چئیرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر جنرل (ر) عبدلقیوم ملک نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسٹی کے طلباء کے لئے فیس میں 50 فیصد رعائیت کرے جبکہ ہاسٹلز کی فیس مکمل معاف کی جائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند پڑے ہیں اس وقت میں طالبات کو فیس دینے میں کافی مشکلات ہیں، اس لیے یونیورسٹیوں اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیسوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔ انہوں نے کہا ہاسٹل فیس مکمل معاف کی جائے،کیونکہ ہاسٹل مکمل طور پر بند ہیں تو اس لیے فیس نہ لی جائے، ٹرانسپورٹ فیس مکمل معاف کی جائے،کیونکہ ٹرانسپورٹ بند ہیں تو اس لیے ٹرانسپورٹ کی فیس بھی مکمل معاف کی جائے ، آن لائن کلاسسز کی وجہ سے کافی طلباء کو مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کیونکہ بہت سی علاقوں بشمول قبائلی اضلاع، بلوچستان اور دیگر میں انٹرنیٹ سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے. تو ان کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نویں، دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے طرز پر پروموٹ کیا جائے،کیونکہ بہت سارے طلباء کا انٹرنیٹ مسئلہ ہے اس وجہ سے آن لائن امتحان لینا ٹھیک نہیں ہ کوئی دوسرا ذریعہ بنایا جائے،جن طلباء و طالبات کا آخری سال یا سیمسٹر ہیں تو ان کے تھیسز اور پروجیکٹ کے لئے اضافی وقت دے جائے تاکہ وہ اپنا پروجیکٹ آسانی سے مکمل کرسکیںکیونکہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے پروجیکٹ وغیرہ پر اچھی طرح کام نہیں کیا جاسکتا اس لیے اضافی وقت دیا جائے۔