کراچی:سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے۔
Related Posts

سپریم کورٹ:قاضی فائز عیسی کیس ججز نے اے آر یو کے قیام اور اہلیت پر سوال اٹھادئیے، کیا ریفرنس صرف کریز سے باہر نکل کر شارٹ لگانے پر ہے۔ اے آر یو کے پاس یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرسکتا، پھر یہ کس کے دماغ میں بات آئی کہ یہ کیس جج کے مس کنڈکٹ کا بنتا ہے،جسٹس منیب اختر قاضی فائز عیسی کو ملزم کہنے پر شہزاد اکبر کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست
- Rizwan Malik
- June 4, 2020
- 0
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کو چیلنج کرنے کا معاملہ زیر سماعت ہے اور […]
2019-20 پاکستان میں مہنگائی کا سال رہا ،ہر چیز مہنگی ہوگئی
- Rizwan Malik
- July 9, 2020
- 0
حکومت جس چیز کا نوٹس لے وہ مہنگی ہوجاتی ہے حکومتی اتحادی ہونے کے باعث ہماری ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے مہنگائی میں 10.74فیصد اضافہ […]
مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام کینٹ کے قدیمی جلوس کا روٹ فائنل
- Rizwan Malik
- October 16, 2021
- 0
راولپنڈی : مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام کینٹ کا قدیمی جلوس کی افتتاحی تقریب میلا دچوک چونگی نمبر22 پرصبح 9 بجے […]
