پشاور ,ملک تاج مارکیٹ میں آگ لگ گئی

پشاور میں کارخانو کے علاقے میں واقع ملک تاج مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سےجھلس کر بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں جو اس وقت آگ بجھانےمیں مصروف ہیں تاہم آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہمارکیٹ میں کپڑے،بجلی کے آلات اوردیگردکانیں موجود ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔