ممبئی: میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا تو ایشوریا نے اپنے فلمی لباس سے مطمئن نہ ہونے کے باعث شوٹنگ سے ہی انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر نے ان کے کردار کے مطابق لباس تیار نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے وہ یہ شوٹنگ نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنے کردار کے لیے عروسی اور جھل مل کرتے اسٹائلش لباس کو ترجیح دی تاکہ وہ گلیمر انداز میں جلوہ گر ہوں۔ فلم فینی خان کے ملبوسات کے لیے بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کو منتخب کیا گیا ہے جو ایشوریا کو خوش کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
ایشوریا نے شوٹنگ سے ہی انکار کر دیا


