6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے کیلئے آئے تھے: شعیب اختر کا انکشاف

دنیا کے سب سے تیز رفتار اور پاکستانی کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں چھ سنئیر پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی تھی۔حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے جن میں ایک بڑا سلامی بلے باز کھلاڑی بھی شامل تھا
ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔
شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔