
اسلام آباد … فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے فاٹا ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جاری رہا، شرکاء نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی وقتاً فوقتاً دھرنے میں شریک ہوتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ ابھی تک حکومت نے ہم سے بات کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم حقائق کی بات کرتے ہیں پھر بھی ہماری بات نہیں سنی جاتی، ہم اپنی حیثیت مانگتے ہیں، ہم 9اکتوبر کو اسلام میں بڑا احتجاج کریں گے جس میں دوسری جماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دوسرے روز بھی فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا، دھرنے کے شرکاء نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے تھے جن پر مطالبات درج تھے


