
اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ منگل کو112 اموات ریکارڈ اموات کے ساتھ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2896 ہوگئی ہے۔ جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151843 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 ، سندھ میں 886 ، خیبر پختونخوا میں 731 ، بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں اس مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا تھا۔انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ امین الحق نے بتایا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے




