
اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کا کام پوری طرح جاری ہے۔ بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے فیز2پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا 7ارب 20کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام ہورہا ہے۔ساڑھے3ارب ڈالر کے پن بجلی کے2منصوبوں پر بھی کام چل رہا ہے۔حالیہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ساڑھے3ارب ڈالر کے پن بجلی کے2منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کردیاجائے گا۔
انہوں نے کہا چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے خصوصی زونز پر کام جاری ہے،عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی ترقی کوخصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کردیا



