ماہ جون میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے 54 کشمیری شہید ہوئے، رپورٹ

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں 54 کشمیری شہید ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں دو 2 خواتین بیوہ اور پانچ (5) بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فورسز کی وحشیانہ طاقت کے استعمال سے اس دوران کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے ۔ قابض فورسز نے نے مختلف علاقوں میں 567 تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران ایک بوڑھی عورت سمیت 82 82 افراد کو گرفتار کیا اور تین خواتین کی بے حرمتی کی ۔رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے 25 رہائشی مکانات تباہ کئے اور متعدد مکانات کو لوٹا ۔ رپورٹ کے مطابق وادی میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں نے پرتشدد گشت اور سرچ آپریشن کے دوران 148 کشمیریوں کو شہید کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔