واشنگٹن:امریکی محکمہ امیگریشن نے اپنے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیے، چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ 13 ہزار سے زائد ملازمین 3 اگست سے بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے، یہ فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر 20 ہزار ملازمین ہیں رپورٹ کے مطابق امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ 15 ارب ڈالرز ہے، جو ویزوں، ورک پرمٹ، گرین کارڈ، اور شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں سے آتا ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے درخواستوں میں 50 فی صد کمی آ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ پر بہت اثر پڑا ہے۔ امیگریشن سروسز نے کانگریس سے 3 اگست سے قبل رقم فراہم کرنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
Related Posts

وزیراعظم، صدر کے تمام احکامات سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہونگے، سپریم کورٹ
- Rizwan Malik
- April 3, 2022
- 0
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور ریاستی ادارے آئینی حدود کے مطابق کردار ادا کریں جبکہ وزیراعظم اور صدر کے […]

میچ فکسنگ کا الزام: آئی سی سی نےدبئی کے 3 کرکٹرز کو معطل کردیا دو کا تعلق پاکستان سے ہے
- Rizwan Malik
- October 17, 2019
- 0
میچ فکسنگ کا الزام: آئی سی سی نے 3 کرکٹرز کو معطل کردیا دبئی: آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں متحدہ عرب […]

طالبہ ہلاکت کیس: زیرحراست نوجوان سے نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ برآمد
- Rizwan Malik
- September 20, 2019
- 0
لاڑکانہ میں بی ڈی ایس کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر حراست میں لئے گئے کلاس فیلو مہران ابڑو سے نمرتا کا اے ٹی ایم […]
