
ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان سے رشوت مانگی ہے جبکہ زرتاج گل نے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بار کے صدر نسیم کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا۔
نسیم کھوسہ نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔


