وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی جو 12سال میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے ۔ اس وقت بھی ملک میں چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 80 روپے سیبڑھ کر 83 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلو،200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور ایک درجن انڈے ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مرغی،گائے اور بکرے کا گوشت سمیت دودھ، چاول،گڑ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلینڈر 6 روپے سستا ہوا ہے۔



