پنشن اور انکریمنٹ کا آئینی حق کسی کو چھینے کی اجازت نہیں دینگے : اشرف چوہدری

 

یٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں وزیراعظم ،صدرسمیت تمام 55سال کے وزیر مشیر فارغ کردیئے جائیں

جب مزدور، محنت کش اپنے حقو ق کے لیے نکلتے ہیںتو ہر چیز کو ملیا میٹ، بڑے بڑے قلعوں کی دیواروں کو ہلا کردیتے ہیں، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) پنجاب

لاہور :پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری سینئر نائب صدر المجاہد یونین پاک پی ڈبلیو ڈی، سی بی اے پنجاب نے حکومت کے زیر غور مزدور دشمن پالیسیزکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 1973 کے آئین میں دی گئی کسی بھی شق کو ہٹانے کی بھر پور مخالفت کرینگے اور ہر فورم پر ملازمین کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائے جائے گی پنش یا سالانہ انکریمنٹ کا حق سرکاری یا نیم سرکاری ملازمین کو آئین پاکستان دیتا ہے اور یہ حق کسی بھی طرح آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر چھیننے کی ہر کوشش کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین مل کر ناکام بنائیں گے اور اس ایشو پر تمام ملازمین متحد ہیں اور اس حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا رہ مزدوروں اور محنت کشوں سے ایسی دشمنی نہ کی جائے پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا ۔ مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں تو صدر مملکت کی تنخواہ 9لاکھ کیوں کی گئی اور کیا اس کی آئی ایم ایف سے منظوری لی گئی نیز اگر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے ہے تو پارلیمنٹ میں وزیراعظم ،صدرسمیت تمام 55سال کے وزیر مشیر فارغ کردیئے جائیں اور ریاست مدینہ کے اصول کے مطابق ایک ہی قانون سب پر لاگو کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت ریاست مدینہ بنانے کیلئے پاکستانی قوم نے منتخب کیا تھا نہ کہ یہودیت،یزیدیت کی خواہشات کو پورا کرنے لیے دیا تھا محنت کش مزدور کی محنت سے ملک چلتے ہیں اور بنتے ہیں جب مزدور اور محنت کش اپنے حقو ق کے لیے نکلتے ہیںتو ہر چیز کو ملیا میٹ اور بڑے بڑے قلعوں کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک کی یہ کامیابی ہے کہ وہ مزدوروں کو عزت افزائی اور آئینی حق دیتا ہے ۔حکومت پچھلے ادواروں کی حکومتوں سے ملزامین کے حوالے سے کچھ سبق سیکھے اور ملازموں کی محبت کو اپنے سینے سے لگائے نہ کر فاصلے بڑھائے۔