اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کالعدم جماعت الدعوہ کے نائب امیر اور سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی مولانا عبد الرحمن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے۔ مولانا عبدالرحمن مکی کی نقص امن عامہ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون کے سلسلے میں کی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان مکی نے کا لعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم ‘فلاح انسانیت’ کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعو میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔
Related Posts

کورونا کی جدائیاں ختم وسیم اکرم دس ماہ بعد گھر پہنچ گئے،بیٹی اور بیوی کا والہانہ استقبال
- Rizwan Malik
- September 4, 2021
- 0
اسلام آباد:قومی کرکٹ کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم 10 ماہ کے طویل عرصے کے بعد اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی عائلہ سے مل گئے۔مائیکرو […]
مسلم لیگ ن نوازشریف اور خلائی مخلوق ، بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
- Rizwan Malik
- January 4, 2020
- 0
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو خلائی مخلوق کہا ہوگا۔پارلیمنٹ […]

پاکستانی لڑکی کے چینی خلاباز کے نام خط سے خلا بارے نئی بحث شروع
- Rizwan Malik
- February 19, 2023
- 0
پاکستان جیسے ممالک کو اس وقت معاشی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے کیا خلائی بیج دنیا سے غربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے […]
