پشاور: ایبٹ آباد پولیس نے شادی شدہ جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں لڑکی کے والدین بھی شامل ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں چند روز قبل غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا،پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صبا اور راشد کے نام سے ہوئی تھی۔ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گائوں برج میں فائرنگ سے قتل ہونے والے شادی شدہ جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر نامی شخص مقتولہ کا بھائی ہے، ملزم نے وقعے والے روز گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بہن اور اس کے شوہر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Related Posts

مرحبا رمضان : بیشتر ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان
- Rizwan Malik
- April 1, 2021
- 0
دبئی :اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے دنیا کے بیشتر ممالک میں پہلا روزہ […]

میرا جسم میری مرضی نہیں ،میرے جسم پر پیدا کرنے والے کی مرضی چلے گی،رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو آگئی
- Rizwan Malik
- November 14, 2019
- 0
معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ذاتی ویڈیوز لیک ہونےکے بعد پہلی بار کھل […]

تین وزراء 24 ارکان اسمبلی سمیت 33 اہم لوگ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمہار
- Rizwan Malik
- March 18, 2022
- 0
کئی بار نشاندہی کی کہ گالم گلوچ والا کلچر درست نہیں لیکن وزیراعظم نے ہماری نہیں خوشامندیوں کی سنی اسلام آباد:تحریک انصاف کے رکن قومی […]
