تحریک انصاف کی حکومت کو بڑا دھچکا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزاء اور ڈیجیٹل پاکستان کی تانیہ ایدریس اپنے عہدوں سے مستعفی

 

اسلام آباد:مشکلات میں گھری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بڑا دھچکا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ظفر مرزاء اور ڈیجیٹل پاکستان کی تانیہ ایدریس اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ان کے استعفیٰ قبول کر لئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کو آرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے دونوں کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ جس دن تانیہ ایدریس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ قبول کیا تھا ۔ اسی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے تانیہ ایدریس کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔