کامسٹیک کا یونیورسٹی آف لاہور کے تعاون سے تحقیقی وظائف کا اعلان

 

اسلام آباد: جامعہ لاہور کے اشتراک سے کامسٹیک نے ایشیا اور افریقہ کے سب سے کم ترقی یافتہ او آئی سی ممبر ممالک کے لئے 10 ریسرچ فیلوشپسس ، 15 ٹریننگز اور انڈس نیل فورم کا اعلان کیا ہے ۔ کوآرڈینیٹر جنرل کومسٹیک ، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری اور مسٹر اویس رئوف ، چیئرمین ، بورڈ آف گورنرز ، یونیورسٹی آف لاہوراور جمہوریہ یوگنڈا کے اعزازی قونصل کے مابین کامسٹیک میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ مرتضی نور ، نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان ، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔یہ وظائف صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دئیے جائیں گے۔ باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کی کوششوں کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔سائنس ، ٹیکنالوجی ، صحت اور اعلی تعلیم کے شعبوں میں او آئی سی ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کے لئے باہمی تعاون کی کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اویس رئوف نے امت مسلمہ کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین موثر نیٹ ورکنگ اور رابطوں کے فروغ میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔