
اسلام آباد:سیما کامل نوتعینات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں 2لاکھ 50ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، ان کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا، یہ 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی، انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی، دیگر مراعات میں 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول کہ علاوہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خرید کر دیا جائے گا، انہیں بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی، جبکہ انہیں دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی، ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی،گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا ہے، اس کہ ساتھ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
بشکریہ :ایکسپریس نیوز



