راولپنڈی اوراسلام آباد کے درمیان ڈبل ڈیکربس سروس کاآزمائشی بنیادوں پرآغاز

باضابطہ افتتاح جلدہوگا’تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکے گی’ہر بس میں 40 مسافر سوار ہوں گے’فی مسافر کرایہ 400

رراولپنڈی :جڑواں شہروں کے درمیان ڈبل ڈیکر بس سروس آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگئی ہے۔ باضابطہ افتتاح اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ اس بس کے ذریعے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکے گی۔تفریحی مقاصد کیلئے شروع کی جانے والی اس بس سروس میں ہر بس میں 40 مسافر سوار ہوں گے۔فی مسافر کرایہ 400 روپے ہوگا۔اس کے علاوہ 5 سال سے کم عمر بچے اور خصوصی افراد مفت سفر کریں گے۔ بس میں موجود گائیڈ تاریخی مقامات کی تاریخ بھی سیاحوں کوبتائے گا۔ بس سروس کے ذریعے سیاحوں کو فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن کوہ اورسید پور کی سیر کرائی جائے گی۔ شہری پارلیمنٹ ہاؤس،سپریم کورٹ، لوک ورثہ اورنیشنل میوزیم بھی دیکھیں گے۔یہ بس سروس چاند تارہ چوک، پاک چائنہ سینٹر، سرینا ہوٹل اورسینٹورس مال سے بھی گزرے گی۔