اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کال کو عوام نے مسترد کر دیا۔ اسٹیڈیم بھرنے کا دعوی کرنے والے ملک بھر سے 10ہزار افراد بھی جمع نہیں کر سکے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان واحد مذہبی رہنما ہیں جو صرف چوروں کی امامت کرتے ہیں۔ اور تمام چوروں کے متفقہ لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ 11پارٹیاں ملکر بھی عوام کو باہر نہیں نکال سکیں۔ پاکستان ڈاکو موومنٹ عوام سے لوٹے ہوئے اربوں روپے خرچ کر کے بھی عوام کو جمع نہ کر سکی۔ پنجاب کی عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ رد کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا عوام منتخب حکومت اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے اصل ذمہ دار گوجرانوالہ اسٹیج پر اکٹھے تھے۔ ان ہی کی لوٹ مار کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے این آر او نہ ملنے کہ وجہ سے تحریک شروع کی ہے جس کی وجہ سے عوام نے اس تحریک کو رد کر دیا۔
Related Posts

سی پیک کے تحت پشاور طورخم موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک روانہ
- Rizwan Malik
- September 17, 2019
- 0
حکومت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین پلاننگ […]

’یہ سب فیض کے لوگ ہیں
- Rizwan Malik
- August 1, 2019
- 0
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعتیں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں […]
کوئی بھی محدود جارحیت محدود نہیں رہے گی، ایرانی کمانڈر
- Rizwan Malik
- January 4, 2020
- 0
تہران:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے جنگ مسلط کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی محدود جارحیت […]
