نیب آزاد ادارہ ہے تو اس کی کارکردگی حکومتی کارکردگی کیسے ہوسکتی ہے،حکومت نے خود نیب کی آزادانہ حیثیت پر سوال اٹھادیا

 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو حکومتی ادارہ قرار دے دیا۔
وفاقی حکومت نے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ میں ملک میں احتساب کے آزاد و خودمختار ادارے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کو بھی حکومتی رپورٹ کا حصہ بنایا تھا۔ اپوزیشن الزام عائد کرتی رہی ہے کہ نیب آزاد ادارہ نہیں بلکہ حکومتی ادارہ بن چکا ہے لیکن اب حکومتی کارکردگی رپورٹ میں نیب کی شمولیت نے ادارے کی آزادانہ حیثیت پر ایک اور سوال کھڑا کردیا ہے۔
حکومتی رپورٹ میں نیب کی کارکردگی شامل کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نیب حکومتی ادارہ ہے، اس لیے اس کی کارکردگی آنی چاہیے لیکن میں ذاتی طورنیب کی کارگردگی سے خوش نہیں ہوں۔حکومت نے دو سال مکمل ہونے پر نیب کی کارکردگی حکومتی کارکردگی کے طورپر دکھادی
ان کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں ملک میں مہنگائی ہوئی ہے اور عام آدمی کے استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ چینی، آٹے سمیت عام آدمی کے استعمال کی 17 اشیاء مہنگی ہوئیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی حکومت عوام کو فرق نہیں پڑے گاکہ کتنا بڑاڈیم بھی بنا جب تک مہنگائی کم نہ ہو۔