
کنونشن سینٹر میں سی ڈی اے ، ڈویلپرز، بلڈرز اور پرائیویٹ ہاوئسنگ سوسائیٹیز کے نمائندگان کاا جلاس
اجلاس میں کنسٹرکشن اور ہائوسنگ سیکٹر سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،بعض تجاویز بھی سامنے آئیں
اسلام آباد:سی ڈی اے نے ڈویلپرز، بلڈرز اور پرائیویٹ ہاوئسنگ سوسائیٹیز کے نمائندگان کے ساتھ جناح کنونشن سینٹر میں دو دورزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ یہ اجلاس وزیر اعظم پاکستان کے تعمیراتی اور ہاسنگ اندسٹری کے پیکج کے پس منظر میں پیر کے روز شروع ہوا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر فنانس، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول I-، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول II-، ڈائریکٹر ہاسنگ سوسائیٹیز اور دیگر متعلقہ افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان (ABAD)کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔ پہلے روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ دوسرے روز ہائوسنگ سوسائیٹیز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ دو روزہ اجلاس میں کنسٹرکشن اور ہائوسنگ سیکٹر سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائیٹز کے نمائندوں نے سی ڈی اے کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں۔ اجلاس میں بلڈنگ پلانز کی منظوری، ٹریفک اسسمنٹ،ماحول، بلڈنگ بائی لاز، قبرستانوں سے متعلق مسائل، سیکٹر ای الیون میں منصوبے، ایل او پیز اور انشورنس پالیسی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے وزیر اعظم پاکستان کے تعمیراتی اور ہاسنگ انڈسٹری کے پیکج کی روشنی میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے نے حال ہی میں بلیو ایریا کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی ہے جس میں سرمایہ کاروں کو جلد تعمیرات شروع کرنے کے لیے متعدد مراعات دی گئیں ہیں۔ اسی طرح بلڈنگ ڈیزائنز کی منظوری کے لیے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار جنہوں نے تمام تقاضے پورے کیے ان کے سی ڈی اے سے متعلقہ کاموں کے لیے وقت مختص کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آئندہ ماہ ستمبر میں بھی کمرشل پلاٹوں کا نیلام کیا جا رہا ہے جس میں سرمایہ کاروں کے لیے بہت سی مراعات رکھی گئی ہیں۔کمرشل پلاٹوں کی آکشن کے علاوہ پارک انکلیو کا نیا فیز بھی کھولا جا رہا ہے۔ کاروباری طبقے کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک نیا ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ منعقدہ اجلاس میں زیر بحث لائے گئے مسائل کو تحریری طور پرپیش کیا جائے گا تاکہ ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔سی ڈی اے، ہاسنگ سوسائٹیزاور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان کے تعمیراتی اور ہاسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔





