راولپنڈی: انسان کے بنیادی حقوق میںصحت کو اہم اور بنیادی حیثیت حاصل ہے صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی حکومتی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے 12 ستمبر ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا حادثات و آفات پر موت یا معذوری سے بچائے جانے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ریاستی ذمہ داری ہے بلا شبہ ہمارے ملک میں ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور صحت کیلئے کم بجٹ کا سامنا ہے لیکن ان سب سے زیادہ ہمیں شعبہ صحت میں شفافیت کی اشد ضرورت ہے بجٹ کا صیحح استعمال شعبہ صحت میں بہتری لا سکتا ہے پاکستان میں جعلی اور غیرمعیاری ادویات اور عطائی علاج آئے روز میڈیاپر رپورٹ ہوتے ہیں جو انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی ، ناقص خوراک ،زہریلے سپرے والی سبزیاں و پھل ، برائلر گوشت اور آلودہ پانی کے سبب ہر گھر میں ایک بیمار شخص پایا جاتا ہے اور ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ آبادی شوگر یا ذیابیطس جیسے موذی مرض کا شکار ہیں شوگر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ موت دیتی ہے یا موت جیسی زندگی ۔سرکاری ہسپتالوں کی کمی کا باعث 70% آبادی پرائیویٹ کلینک میں علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہے حکومت صحت کی سستی اور معیاری یکساں فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے مخصوص لوگوں کو صحت کارڈ دینا اور باقی شہریوں کا بنیادی حق سے محروم رکھنا افسوس ناک ہے۔
Related Posts

پانچ ماہ بعد برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، برطانوی ہائی کمشنر
- Rizwan Malik
- ستمبر 18, 2021
- 0
اسلام آباد:پا کستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیاہے۔پانچ ماہ بعد پاکستان کو […]
کورونا وائرس کی روک تھام ‘ واہگہ بارڈر 2 ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا
- Rizwan Malik
- مارچ 19, 2020
- 0
اسلام آباد:کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان نے واہگہ بارڈر کو دو ہفتوں کے لئے بند کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب […]
مائنس عمران خان ناگزیر ہوگیا ہے، رانا ثناء اللہ
- Rizwan Malik
- جون 5, 2019
- 0
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ناگزیر ہوگیا ہے۔ عید کے […]
