
اسلام آباد:اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا چوہدری محمد رضوان کے والد چوہدری خوشی محمد جن کا گزشتہ ہفتے حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہو گیا تھا کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پارلیمنٹ ہاوس کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کی گئی ۔ قرانی خوانی کا اہتمام ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے آفس کی جانب سے کیا گیاتھا۔ قرآن خوانی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، اراکین قومی اسمبلی ، میڈیا کے نمائندوں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے چوہدری محمد رضوان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی کمی ایک ایسی کمی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سے مرحوم کو جنت لفردوس میں جگہ اور چوہدری رضوان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔



