عمران کے ویژن کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، رابعہ اختر

 

نوازشریف ملک کے لئے عذاب ہے بھٹو کب کا مر چکا ہے مگر جاہل لوگ ابھی تک زندہ ہے کہ نعرے لگا رہے ہیں

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما و ضلع راولپنڈی کی جوائنٹ سیکرٹری رابعہ اختر نے کہا ہے کہ تمام خواتین پی ٹی آئی کی شیرنیاں ہیں ہم عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے پارٹی میں 20 سال سے بطور رضاکار کام کر رہی ہوں مستقبل میں ایم پی اے بن کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گی پاکستان تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لگا کر میدان میں آئی اور ابھی تک احتساب کا عمل جاری ہے۔ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے صوبہ کے پی کے میں تعلیم کے شعبے میں لازوال کامیابی ملی ہے سرکاری سکولوں کامعیار تعلیم بلند ہو چکا ہے خواتین کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے عوام نے تاریخ میں پہلی بار صوبہ خیبر پختونخواہ میں دوسری مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی ہے جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ڈیلی سی پیک سے خصوصی گفتگو میں رابعہ اختر نے کہا ہے عمران خان کی پارٹی میں شمولیت ان کے ویژن کو دیکھ کر کی اور اس پارٹی میں کام کرنے والوں کو میرٹ پر ترقی ملتی ہے تحریک انصاف نے پاکستان سے روایتی سیاست کا خاتمہ کیا جس کے بعد نئے پڑھے لکھے لوگ میدان سیاست میں آئے عمران خان عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے ہماری حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔ نوازشریف ملک کے لئے عذاب ہے بھٹو کب کا مر چکا ہے مگر جاہل لوگ ابھی تک نعرے لگا رہے ہیں بلاول بھٹو اپنی ماں کے قاتلوں کو پکڑے اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے لوگوں کو قانون کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے نواز شریف کا ملک سے باہر جانا اور واپس نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں اور مفرور ہو چکے ہیں مگر ان کو ہر حال میں واپس آ کر اپنے اثاثوں اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ رابعہ اختر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مشکلات سے واقف ہے کورونا وائرس کے دوران بھی ہماری حکومت نے غریب لوگوں کو 12 ہزار فی کس مالی امداد دی جس سے لوگوں کو فائدہ ملا اور کشمیر کے مسئلے کو جس طرح عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اٹھایا اس سے پوری دنیا کو مودی کے مذموم مقاصد کے بارے میں پتا چلا اور وہ وقت دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل اور کشمیر آزاد ہو گا