بانی قطر کے گرفتار پوتے شیخ طلال کی اہلیہ نے انسانی حقوق کونسل میں اپیل کر دی

 

جنیو : قطر کے بانی کے پوتے شیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ اسماء نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں اپنے شوہر کی رہائی کے لیے اپیل کر دی۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو فوری طور پر طبی نگہداشت اور ایک وکیل کی ضرورت ہے جس کو وہ اپنی آزادی سے منتخب کریں۔ دوران جیل ہی میرے شوہر کو جبری طور پر 22 برس قیدکی سزا سنا دی گئی۔ ان کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے اور وہ جیل میں سنگین طبی حالات کا شکار ہیں۔اسماکے مطابق انہیں دھمکیاں بھی موصول ہوئیں جو ان کے خیال میں قطری حکومت کی جانب سے آئیں۔اسمااور ان کے بچے اس وقت جرمنی میں سیکورٹی حکام کی حفاظت میں رہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ طلال آل ثانی قطر کے سابق وزیر صحت عبدالعزیز بن احمد بن علی آل ثانی کے بیٹے اور قطر کے سابق امیر احمد بن علی آل ثانی کے پوتے ہیں